تحريك امل اسلامی لبنان كا غير ملكی مداخلت پر انتباہ

IQNA

تحريك امل اسلامی لبنان كا غير ملكی مداخلت پر انتباہ

20:22 - June 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2341393
بين الاقوامی گروپ : تحريك امل اسلامی لبنان نے گذشتہ روز ۵ جون كو ايك بيانیہ جاری كيا جس میں طرابلس شہر میں ہونے والی ناامنی كو دشمنوں كی سازش قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿SANA﴾ سے نقل كيا ہے تحريك امل اسلامی لبنان نے اس بيانیے میں خبردار كيا كہ شمالی شہر طرابلس كو لبنان سے جدا كرنے كی سازش جسے ملكی مسلح گروپ اور شامی دہشت گردوں نے شروع كيا ہے اسے كامياب نہیں ہونے دیں گے ۔
اس بيانیے كے دوسرے حصے میں آيا ہے كہ شمالی لبنان كے واقعات سے صرف صہيونی حكومت ہی فائدہ اٹھائے گی جو موجودہ حالات كے ذريعے لبنانی شہريوں كے درميان فتنہ و فساد كی آگ بھڑكانا چاہئتی ہے ۔
آخر میں تحريك امل اسلامی نے كہا لبنان كی بعض پارٹياں اپنے ذاتی مفادات كے لیے ايسے كام كررہی ہیں جس سے صہيونی حكومت فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی زمينوں پر اپنا قبضہ بڑھائے گی ۔
۱۰۲۳۸۵۷
نظرات بینندگان
captcha