پاكستان میں " سيرت اميرالمومنين " كانفرنس كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں " سيرت اميرالمومنين " كانفرنس كا انعقاد

20:27 - June 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2341396
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے صوبے پنجاب كے تاريخی شہر لاہور میں جامعہ عروہ الوثقی اور منہاج الحسين انسٹی ٹيوٹ كی طرف سے اميرالمومنين امام علی﴿ع﴾ ولادت باسعادت كے موقعہ ۴جون كو سيرت امير المومنين كانفرنس منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق پہلی تقريب جامعہ عروہ الوثقی میں منعقد ہوئی جس میں مومنين كی بڑی تعداد نے شركت كی ۔
اس تقريب سے حجة الاسلام سيد جواد نقوی نے خطاب كرتے ہوئے كہا
امام علی ﴿ع﴾ كا پيرو كار كبھی بھی ہوائے نفسانی كا شكار نہیں ہوتا ہے انہوں نے كہا امام علی﴿ع﴾ عالم بشريت كے لئے نمونہ عمل ہیں ۔
اسی مناسبت منہاج الحسين اسلامك انسٹی ٹيوٹ میں جشن ميلاد علی ﴿ع﴾ كی تقريب منعقد ہوئی جس شہر كی سياسی ، مذہبی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ۔
جشن امام علی ﴿ع﴾ سے خطاب كرتے ہوئے حجة الاسلام محمد حسين اكبر كہا مسلمانوں كو مغربی دنيا كی تقليد نہیں كرنی چاہیے كيونكہ ہمارے اسلام نے امام علی﴿ع﴾ جيسی عظيم شخصيت كو نمونہ عمل بنايا ہے انہوں نے مطالبہ كيا كہ اميرالمومنين امام علی﴿ع﴾ ولادت باسعادت كے دن كو يوم پدر قرار ديا جائے ۔
اہل سنت كے قائد صاحب زادہ فضل كريم ، راغب نعيمی ، سيد بلال قطب جيسے ممتاز سنی علماء كے علاوہ عوام كی بڑی تعداد بھی اس جشن میں شريك ہوئے ۔
۱۰۲۳۶۱۰
نظرات بینندگان
captcha