"امام خمينی اور اسلامی بيداری كا سونامی" كے عنوان سے كتاب كی اشاعت

IQNA

"امام خمينی اور اسلامی بيداری كا سونامی" كے عنوان سے كتاب كی اشاعت

20:53 - June 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2341746
ادب و آرٹ گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی سٹڈيز سنٹر اور آرٹ اينڈ ثقافت انسٹی ٹيوٹ الہدیٰ كے تعاون سے "امام خمينی اور اسلامی بيداری كا سونامی" كے عنوان سے كتاب شائع كر دی گئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق كتاب امام خمينی اور اسلامی بيداری كا سونامی كے مصنف و محقق حسين حسين زادہ نے كہا كہ اسلامی ممالك میں بيداری اسلامی كی لہر اور انقلاب اسلامی ايران كی كامايبی میں امام خمينی كے مركزی كردار كو ديكھتے ہوئے یہ كتاب تاليف كی گئی ہے۔
انہوں نے كہا انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی میں امام خمينی كا كردار اور اس انقلاب كے دنيا پر اثر كا اس كتاب میں جائزہ ليا گيا ہے اور یہ كہ خطے اور بين الاقوامی سطح پر اس انقلاب كو آئیڈيل بنايا گيا ہے۔ مصنف نے بتايا كہ یہ دو جلدوں پر مشتمل كتاب ہے؛ اس كی پہلی جلد میں انقلاب اسلامی كا بين الاقوامی سطح اورخطے میں ہونے والی بيداری پر اثرات كا جائزہ ليا گيا اور دوسری جلد امام خمينی كے كردار كے بارے ہے۔
1024380
نظرات بینندگان
captcha