كويت ؛ كرائم كورٹ كی جانب سے گستاخ رسول (ص) پر فرد جرم عائد

IQNA

كويت ؛ كرائم كورٹ كی جانب سے گستاخ رسول (ص) پر فرد جرم عائد

23:52 - June 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2341798
بين الاقوامی گروپ : ۵ جون كو كويت كے كرائم كورٹ نے "حمد النقی" كو رسول اسلام (ص) سے متعلق توہين آميز مطالب منتشر كرنے پر دس سال كے لیے جيل بھيج ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "لوفيگارو" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۵ جون كو كويت كے كرائم كورٹ نے رسول اكرم (ص) اور ان كے صحابہ كی شان میں گستاخی كرنے والے كويتی شہری "حمد النقی" كو دسال قيد كی سزا سنائی ہے ۔
كويت كے عدالتی حكام نے اعلان كيا ہے كہ اس كويتی شہری نے سماجی ويب سائیٹ "ٹویٹر" كے ذريعے پيغمبر اسلام (ص) اور ان كے صحابہ كی توہين كی ہے ۔
واضح رہے كہ كويت كی سيكورٹی فورسز نےمارچ میں اس شخص كو اسلامی مقدسات كی توہين كے جرم میں گرفتار كيا تھا ليكن تحقيقات كے دوران اس نے الزام كو رد كرتے ہوئے یہ دعوی كيا تھا كہ ٹویٹر میں اس كے ويب پيج كو غير معلوم افراد نے ہيك كر ليا ہے ۔
1022988
نظرات بینندگان
captcha