پاكستان میں "دنيا میں اسلامی ثقافت كی توسيع" كے نام سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں "دنيا میں اسلامی ثقافت كی توسيع" كے نام سے سيمينار كا انعقاد

23:09 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343027
فكر و علم گروپ : دنيا میں اسلامی ثقافت كی توسيع كے نام سے یہ سيمينار جماعت اسلامی پاكستان كی جانب سے ۹ جون بروز جمعرات كو پنجاب كے شہر لاہور میں منعقد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں كہ جو مقامی وقت كے مطابق ۱۰ بجے سے ۱۲ بجے تك منعقد كيا گيا ، علماء ، مفكرين اور دينی ماہرين كی ايك بڑی تعداد نے شركت كی ۔
سيمينار كی ابتدا میں جماعت اسلامی ہند كے مدير جلال الدين عمری كہ جو ان دنوں لاہور كے دورے پر ہیں ، نے اس بارے كہا : خوش قسمتی سے دنيا میں اسلامی تحريكیں انتہائی كاميابی سے ترقی كی منازل طے كر رہی ہیں اور اسی طرح خالص اسلامی ثقافت بھی پوری دنيا میں فروغ پا رہی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے ہندوستان میں قرآن كريم اور اسلامی كتابوں كے ۱۴ مقامی زبانوں میں تراجم كی نشر و اشاعت كی تفصيلات سے بھی حاضرين كو مطلع كيا ۔
1025969
نظرات بینندگان
captcha