كروشيا میں "علمی ہفتے" كا انعقاد

IQNA

كروشيا میں "علمی ہفتے" كا انعقاد

23:36 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343036
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے صدر کے قائم مقام اور خصوصی مشير نے زاگرب كی بين الاقوامی روابط و تعاون يونيورسٹی كے ڈپٹی "تركووييچ" كے ساتھ ملاقات كے دوران زاگراب اور ايرانی كلچرل سينٹر كے باہمی تعاون كے ذریعے مشترکہ علمی ہفتے ،مختلف نمائشوں اور علمی وركشاپوں كے انعقاد كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيش كی رپورٹ كے مطابق ، ۷ جون كو اس دو طرفہ ملاقات كے دوران منصور اعتصامی نے اسلامی جمہوریہ ايران اور ملكی سطح كی يونيورسٹيوں میں استعمال ہونے والی علمی اور عصر حاضر كی ٹيكنالوجيز كے نتائج كو بيان كرتے ہوئے اور مشتركہ علمی ہفتہ منعقد كرنے كی تجويز كے ساتھ ساتھ اس ہفتے میں ايرانی دانشوروں كی شركت پر زور ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ وزارت علوم ، تحقيقات و ٹيكنالوجی كے ساتھ طے پانے والے معاہدوں اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعاون کے ساتھ ڈاكٹریٹ اور پوسٹ ڈاكٹریٹ میں سکالر شپ کی بنیاد پر طلباء کے تبادلے كے لیے اقدمات كیے جا سكتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران مذكورہ تجويز كا "تركووييچ" كی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزشن كی ہم آہنگی اور تربيت مدرس يونيورسٹی کی مشارکت کے ہمراہ رواں سال کے دوران كروشيا كا ایک سركاری وفد منصوبے سے متعلق گفتگو اور اس كو عملی جامہ پہنانے كے لیے ايران كا سفر کرے تاکہ نشست میں پیش ہونے والے مسائل كا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جا سکے ۔
1024972
نظرات بینندگان
captcha