ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OCI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے جنرل سيكرٹری "اكمل الدين احسان اوغلو" نے عراق میں دہشت گردانہ حملوں كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے عوام سے اپنی صفوں میں وحدت اور يكجہتی پرقرار ركھنے اور فتنہ پرست عناصر كو اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان فرقہ ورايت پھيلانے كی اجازت نہ دينے كی اپيل كی ہے ۔
انہوں نے زور ديا ہے كہ عراق كے اس نازك ترين دور میں عراقی عوام كو اتحاد كے ذريعے ملكی مسائل كے حل كے لیے ایک دوسرے کی مدد اور اس قسم كے شرانگیز اقدامات كا جم كر مقابلہ كرنا چاہيئے جن كا ہدف صرف اور صرف عوام كے درميان فرقہ واريت كے شعلے كو ہوا دينا ہے ۔
1024970