پاكستان ؛ بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں اعلی تعليم : مشكلات اور نتائج" كا ميزبان

IQNA

پاكستان ؛ بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں اعلی تعليم : مشكلات اور نتائج" كا ميزبان

23:21 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343047
بين الاقوامی گروپ : ۱۲ اور ۱۳ جون كو پاكستان كے دارالحكومت "اسلام آباد" میں "عالم اسلام میں اعلی تعليم : مشكلات اور نتائج" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "آيسسكو" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی كانفنرنس یونین آف اسلامک ورلڈ یونیورسٹیز كی كوششوں اور پاكستان كے اعلی تعليمی كمشن اور انسٹی ٹيوٹ آف انفارميشن ٹيكنالوجی كی مشاركت كے ہمراہ منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی وزارت اعلی تعليم كے وزراء اور نمائندوں ، يونين آف اسلامک ورلڈ يونيورسٹيز كے ركن ممالك اور اعلی تعليم كے ميدانوں سے تعلق ركھنے والے ماہرين خطاب كریں گے ۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ماہرین ، دنیا کے سیاسی مسائل کے حل میں علوم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار ، عالم اسلام کی یونیورسٹیوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے ارتقاء ،تعلیم معیار کی ضمانت سے مربوط موارد کی تقویت ، اور یونیورسٹیوں کے بہتر انتظام کے طریقہ کار پر بحث و تمحیص کریں گے ۔
1025342
نظرات بینندگان
captcha