مصر ميں قرآن كريم پبلشنگ كے قوانين كا جائزہ لينے كيلئے اجلاس كا انعقاد

IQNA

مصر ميں قرآن كريم پبلشنگ كے قوانين كا جائزہ لينے كيلئے اجلاس كا انعقاد

19:22 - June 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2343761
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں 10 جون كو مصر مين قرآن كريم كی پبلشنگ كے قوانين كا جائزہ لينے كيلئے ايك اجلاس منعقد ہوگا جس مين شيخ الازہر بھی شركت كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے پبلشرز ايسوسی ايشن كے چئيرمين عاصم شلبی نے اعلان كيا ہے كہ اس اجلاس میں پبلشرز ايسوسی ايشن اور پرنٹنگ اينڈ پيكجنگ چيمبر اور شيخ الازہر احمد الطيب شركت كریں گے۔
انہوں نے كہا اس اجلاس مين قرآن كريم كی پبلشنگ میں بہتری لانے كی تجويز اور قرآن كريم كی غلط اشاعت كرنے والوں كے خلاف اقدامات كا جائزہ ليا جائے گا۔ پبلشرز ايسوسی ايشن كے چئيرمين نے بتايا كہ ہم نے شيخ الازہر كو ايك درخواست دی ہے جس میں مطالبہ كيا ہے كہ قرآن كريم كی پبلشنگ كا اجازت نامہ فقط پبلشرز ايسوسی ايشن كے اراكين كو ديا جائے تاكہ قرآن كريم كی پبلشنگ میں پائے جانے والے نقائص كو ختم كيا جاسكے۔
1026371
نظرات بینندگان
captcha