ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ تاتارستان كے ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والے اعلان كے مطابق كزان اسلامی فلم فسٹيول 5 ستمبر بروز بدھ شروع ہوگا اور 12 ستمبر تك جاری رہے گا۔
مسلم رياستی انتظامیہ كونسل كے چيئرمين اور روسی اسلامك يونيورسٹی كے تحقيقاتی شعبے كے مشير رستم باتراف كو
اس فسٹيول كی انتظامی كمیٹی كا چيرمين منتخيب كيا گيا ہے۔
انہوں نےكہا۔ اس سال ہمیں اميد ہے۔ يورپ،ايشيا،افريقااور لاطينی امريكہ كے فلم سازوں كی بڑی تعداد شركت كرے گی اور تقريباً 500 سے زيادہ مذہبی فلمیں پيش كی جائیں گی۔
شمارہ خبر: 1025336