ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، ۶۴ صحفے پر مشتمل اس مجمعوعے میں امام خمينی (رہ) كی شخصتيت كے مختلف پہلؤوں كے بارے میں قائد انقلاب آيت اللہ "سيد علی خامنہ ای" كے بيانات كو جمع كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ ايرانی كلچرل سينٹر گزشتہ مہينوں كے دوران كتاب "اسلام میں نماز كی تعليم" كا انگلش ترجمہ ، قرآن سے متعلق قائد انقلاب كے نظريات اور محمد رضا حكيمی كی جانب سے فیڈل كاسٹرو كو لكھے گئے خط كا ٹاگلوگ زبان میں ترجمہ ، عربی ، فارسی اور انگلش زبان میں دعا كميل اور خصوصی شمارے كی صورت میں "امام راحل" ، "ماہ محرم" ، "حج" كے موضوع پر انگلش زبان میں مقالے بھی شائع كر چكا ہے ۔
1025844