ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی ریڈيو اور ٹيلی ويژن يونين كے چوتھے فيسٹيول "اتحاد" كے منتظم اعلی "ابراہيم علی برزہ" نے١١ جون كو يونين كے كانفرنس ہال میں منعقدہ پريس كانفرنس كے دوران اعلان كيا ہے كہ اسلامی بيداری كے موضوع كی اہميت كے پيش نظر اسلامی ریڈيو اور ٹيلی ويژن يونين كے چوتھے فيسٹول "اتحاد" میں اسلامی بيداری كے حوالے سے آثار جمع كیے جائیں گے لہذا يونين كی رکنیت کے حامل تمام ریڈيو اور ٹی وی چينلز بھی فيسٹيول میں شركت كےلیے جلد از جلد اپنے آثار ارسال كریں ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ ریڈيو اور ٹيلی ويژن كے لیے قائم دو كمیٹاں كو جدا جدا ارسال شدہ آثار وصول کریں گی جبکہ ارسال کی آخری تاريخ ١۰ اگست معین کی گئی ہے ۔
1025774