ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «canoe»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "بحرين كے ساتھ اظہار يكجہتی" كے عنوان سے منعقدہ اس اجتماع كے دوران شركا نے ہاتھوں میں بينر اٹھا كرحكومت آل خليفہ كی جانب سے بحرينی عوام پر وحشيانہ تشدد كی پرزور مذمت كی ہے ۔
اس احتجاجی ريلی كا آغازمقامی وقت كے مطابق شام ٦ بجے شہر كے مركزی چوك "ڈورچيسٹر" سے ہوا اور پوليس كی جانب سے مظاہرے كو غير قانونی قرار ديئے جانے كے باوجود شہریوں نے مختلف شاہراہوں پر بحرینی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
واضح رہے كہ بعض مظاہرين نے ہاتھوں میں سرخ رنگ كے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جس پر "بحرينی انقلابيوں پر تشدد بند كرو" كی عبارتیں تحرير تھیں ۔
1025779