ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، سویڈن میں ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے ملكی اور غير ملكی مسلمان مفكرين اور شخصيات كی موجودگی میں "امام خمينی ﴿رہ﴾ اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
كانفرنس كے دوران سویڈن میں ايرانی قونصلیٹ "بہمن معظمی" نے امام خمينی (رہ) كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے كہا :امام خمينی ﴿رہ﴾ نے اپنے اباء و اجداد كی مانند اپنی پربركت زندگی كو دين كی ترويج كے لیے وقف كرديا اس طرح كہ امام كے حصول علم ، تدريس ، دين كی سمجھ بوجھ اور سياست كا ہدف صرف اور صرف رضا الہی كا حصول تھا ۔
1025690