ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "صوت العراق" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ كربلا سرمایہ كاری بورڈ كے چئيرمين طائف عبدالحسين، نے اس بارے كہا دوسری بين الاقوامی نمائش اس بورڈ كی طرف سے منعقد ہورہی ہے واضح رہے كہ اس نمائش میں 40 بين الاقوامی ٹيكنالوجی كمپنياں شركت كریں گی۔
بين الاقوامی نمائش كمیٹی كے ركن ازہار الجنابی نے كہا یہ نمائش 3 شعبان (23 جون) كو حضرت امام حسين (ع) كی ولادت كے دن "الحسين پارك" میں منعقد ہوگی اور چار دن تك جاری رہے گی۔
انہوں نے مزيد كہا یہ نمائش صوبائی حكومت اور صوبائی سرمایہ كاری بورڈ كی حمايت كے ساتھ منعقد ہورہی ہے۔ الجنابی نے كہا اس نمائش میں انگلينڈ، اٹلی، روس، بلاروس، چين ہندوستان اور عراق كی كمپنياں شركت كریں گی واضح رہے كہ اس نمائش میں شركت كيلئے عراق میں موجود عربی اور غير عربی سفيروں اور اس ملك كے سياسی حكام كو دعوت نامے بھيجے جاچكے ہیں۔
1026437