ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كے شہر كانپور كے علماء كی طرف سے سيرت رسول اكرم (ص) كے حوالے سے مختلف علمی نشستوں كا انعقاد كيا جائے گا یہ نشستیں 15 جون سے 17 جون تك منعقد ہوں گی۔
یہ نشستیں مقامی وقت كے مطابق روزانہ 10 بجے سے 12 بجے تك جاری رہیں گی۔ ان نشستوں كا مقصد لوگوں ، خاص طور پر جوانوں اور بچوں كو سيرہ پيغمبر اكرم(ص) سے آگاہ كرنا ہے۔ ان نشستوں میں ہندوستان كے معروف علمائے كرام پيغمبر اكرم(ص) كی حيات طيبہ كے مختلف گوشوں پر اظہار خيال كریں گے۔
1026364