پاکستان ؛ صوبہ پنجاب میں خواتين كيلئے تربيتی شارٹ كورس منعقد ہوگا

IQNA

پاکستان ؛ صوبہ پنجاب میں خواتين كيلئے تربيتی شارٹ كورس منعقد ہوگا

20:49 - June 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2344599
ادب و آرٹ گروپ: مدرسہ امام علی(ع) صوبہ پنجاب میں 15 جون سے شيعہ خواتين كيلئے اسلامی تربيتی شارٹ كورس منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ امام علی (ع) پنڈی گھيپ میں 15 جون سے 15 جولائی تك شيعہ خواتين كيلئے ايك اسلامی تربيتی شارٹ كورس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ اس شارٹ كورس میں حوزہ علمیہ قم كی فارغ التحصيل معلمات درس دیں گی ۔ ياد رہے كہ اس شارٹ كورس كے موضوعات اخلاق، احكام، عقائد ، تجويد اور سيرہ اہل بيت (ع) ہیں۔
مدرسہ امام علی كے موسس اور مدير جامعۃ المصطفی كے طالب علم حجۃ الاسلام اظہر عباس ہیں جبكہ ان كے معاون مقامی عالم دين حجۃ الاسلام كاظم شيرازی ہیں۔
1027573
نظرات بینندگان
captcha