ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ فلم تھائی لينڈ كے ايك مسلمان خاندان كے بارے میں ہے جو قرآن اور احكام اسلام كے پابند ہیں۔ اس فلم نے تھائی لينڈ كے مسلمانوں كو والدين كے احترام اور افراد كے سماجی حقوق سے آشنا كرايا ہے۔ یہ فلم اسلامك بينك تھائی لينڈ كے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ اور دو سیڈيز پر مشتمل ہے۔ اس فلم كو پروڈيوس كرنے والے افراد نے كہا ہے كہ اسلامی تعليمات كو فلم كے ذريعے دكھانا بہت موثر ہے۔ ۱۰۲۶۵۸۱