ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں بانی انقلاب اسلامی ايران امام خمينی كی تيسویں برسی كی مناسب سے كانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ايرانی كلچر سينٹر كے كونسلر حجتہ الاسلام ملكوتی تبار نے خطاب كرتے ہوئے كہا: امام خمينی جيسی شخصيت كی صفات كو الفاظ كے ذريعہ بيان كرنا ممكن نہیں ہے كيونكہ یہ ايسی بحر بيكران شخصيت تھی جس كی توصيف الفاظ بيان كرنے سے عاجزہیں ۔
يادرہے یہ تقريب گزشتہ ھفتے منعقد ہوئی۔ اس میں جمہوری اسلامی ايران كے سوڈان میں سفير اور مذہبی سكالر آيت اللہ ھادوی تہرانی ، سوڈانی صدر كے مشير احمد بلال عثمان اور تحريك امت سوڈان كے چيئرمين صادق المہدی كے علاوہ بہت سارے ممتاز علماء اور سياسی سماجی شخصيات نے شركت كی تھی ۔
1026562