ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «aufaitmaroc»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسودے كی بنياد پر تيونس كے بنيادی قانون كو اسلامی تعليمات كے مطابق اور معاشرے كی اصلاح اور ترقی كی راہ میں مددگار ہونا چاہیئے ۔
اسی مذکورہ مسودے میں زور ديا گيا ہے كہ تيونس میں اقتدار بنيادی قوتوں كے درميان تقسيم ہونا چاہيئے اور ملك میں غير فوجی حكومت اور عوامی جمہوريت كی حاكميت ہونی چاہيئے ۔
واضح رہے کہ مسودے کو اسمبلی کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے تاکہ بنیادی قانون کے فریم ورک کے جائزے کے بعد اس کی حتمی منظوری دی جائے ۔
1025065