سعودی مفتی اعظم نے ملك میں بے دينی كے پھيلاؤ كا دعوی مسترد كر ديا

IQNA

سعودی مفتی اعظم نے ملك میں بے دينی كے پھيلاؤ كا دعوی مسترد كر ديا

23:57 - June 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2344657
بين الاقوامی گروپ : سعودی مفتی اعظم نے ۱۵۰ مبلغين كی جانب سے ملك میں بے دينی كے پھيلاؤ كا راستہ روكنے كے حوالے سے انٹرنیٹ پر جاری کیے جانے والے تنقيدی بيان اور انتباہ كو ہوشياری كے ساتھ مسترد كر ديا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی مفتی اعظم شيخ عبد العزيز بن عبد اللہ آل شيخ نے جدہ میں بے دينی كے پھيلاؤ كا انكار كرتے ہوئے كہا : جدہ اہل خير كا شہر اور علماء و صالحين كی اقامت گاہ ہے ۔
سعودی مفتی نے ۱۵۰ مبلغين كی جانب سے خبردار كیے جانے كے باوجود كہا : ايك شخص كے گناہ كو تمام لوگوں كی گردنوں پر نہیں ڈالنا چاہئے چونكہ انسان جس دن سے خلق ہوا ہے ، اشتباہ كر رہا ہے اور بے دينی كے پھيلاؤ كا دعوی بھی ايك غلطی ہے كہ جس كا تكرار نہ كيا جائے ۔
1027663
نظرات بینندگان
captcha