ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ" پاكستان آبزرور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی سے وابستہ عربی زبان كی فيكلٹی ، اسلامی تحقيقاتی سينٹر اور بين الاقوامی اقبال انسٹی ٹيوٹ برائے تحقيق و گفتگو "IRD" كی جانب سے "برصغير میں قرآنی ترجمے كی مشكلات" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران ، برصغير میں قرآنی تراجم كی مختصر تاريخ ، برصغير كی معروف زبانوں میں جملہ ؛ اردو ، فارسی اور انگلش میں قرآنی تراجم كا نقد اور تجليل ، ترجمے میں اسلامی مذاہب كی تاثير ، تراجم كے حوالے سے مختلف نظريات اور قرآنی تراجم میں ان كی تاثير ، قرآن كا ناقابل ترجمہ ہونا اور ان جيسے ديگر موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
1025034