مصر ؛ قرآن كے نشر و اشاعت كی قانون سازی كے لیے كمیٹی كی تشكيل پر اتفاق

IQNA

مصر ؛ قرآن كے نشر و اشاعت كی قانون سازی كے لیے كمیٹی كی تشكيل پر اتفاق

14:11 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345215
بين الاقوامی گروپ : ۹ جون كو مصری پبلشرز یونین اور پرنٹنگ و پيكنگ كی صنعتوں كے چيمبرز يونين كے حكام نے شيخ الازہر كے ساتھ مشتركہ نشست كے دوران ملك میں قرآن كے نشر و اشاعت كی قانون سازی كے لیے كمیٹی تشكيل دينے پر اتفاق رائے كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصرسے نكلنے والے اخبار ، رونامہ "الدستور" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر میں پرنٹنگ اور پيكنگ كی صنعتوں كے چيمبر كے صدر "خالد عبدہ" اور پلبشرز يونين كے صدر "عاصم شلبی" نے اس نشست میں شركت كی ہے جبكہ نشست كے اختتام پر الازہر اسلامی مركز اور ان دو اداروں كے درميان الازہر كی سٹمپ كے ساتھ قرآن كے نشر و اشاعت كی قانون سازی كے لیے كمیٹی تشكيل دينے پر اتفاق رائے كيا گيا ہے ۔
نشست كے شركاء نے اعلان كيا ہے كہ اس كمیٹی كے توسط سے شائع ہونے والے قرآنی نسخوں كی كيفیت اعلی معيار کے مطابق ہونی چاييئے تاكہ كلام وحی كے نسخے بغير كسی اشتباہ كے شائع اور منتشر ہوں ۔
1027183
نظرات بینندگان
captcha