ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ"المدينۃ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اعزازیہ تقريب میں مختلف يونيورسٹيوں ، قرآنی مراكز اور تنظيموں سے تعلق ركھنے والے قرآنی محققين ، اسی طرح شيخ القراء ، دنيا بھر میں سرگرم عالمی انجمن برائے حفظ قرآن سے وابستہ مراكز اور سٹلائیٹ چينلز كے حكام اور منتظمين شركت كریں گے ۔
عالمی انجمن برائے حفظ قرآن نے تقريب تقسيم انعامات كا ہدف عالمی سطح پر قرآن كی خدمت كے لیے ہونے والی كوششوں ، دنيا بھر میں قرآنی ميدانوں میں فعال افراد كے درميان مقابلے كی فضا ايجاد كرنا ، قرآنی اداروں كی ترقی ، قرآن كريم كی تعليم كے طريقہ كار اور حفاظ كی صلاحيتوں كو مزيد نكھارنا قرار ديا ہے ۔
1027535