اخوان المسلمين اردن كے قائد نے فلسطين كی حمايت پر زور ديا ہے

IQNA

اخوان المسلمين اردن كے قائد نے فلسطين كی حمايت پر زور ديا ہے

20:12 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345485
بين الاقوامی گروپ: اخوان المسلمين اردن كے قائد نے فلسطينيوں كے ساتھ اپنی ايك ملاقات میں انہیں اخوان المسلمين كی حمايت كا يقين دلايا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "guysen"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز اخوان المسلمين اردن كے قائد نے ايك وفد كے ہمراہ غزہ میں فلسطينيوں سے ملاقات كی۔ واضح رہے كہ اخوان المسلمين اردن كے قائد اپنے وفد كے ساتھ فلسطينيوں كی امداد كيلئے 10 ٹن دوائياں بھی اپنے ساتھ لے كر گئے ہیں۔
اس ملاقات میں سعيد ہمام نے فلسطينی وزير اعظم اسماعيل ہنیہ كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے فلسطينی بھائی صیہونيوں سے مقابلہ كيلئے اكيلے نہیں ہیں، ہم ان كے ساتھ ہیں اور ہميشہ ان كی مدد كرتے رہیں گے۔
1027334
نظرات بینندگان
captcha