ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار ١۵ جون كو مقامی وقت كے مطابق شام ۴ بجے سے رات ۸ بجے تک بيروت كے نواحی علاقے "الساحة التراثية" میں منعقد كيا جائے گا ۔
یہ سيمينار دو نشستوں میں منعقد كياجائے گا پہلی نشست کا موضوع "نظریاتی اعتبار سے اسلامی فكر میں حكومت كا مفہوم " ہوگا جس کی صدارت لبنان يونيورسٹی كے وائس چانسلر "عدنان السيد حسين" كریں گے جبکہ لبنان کے معروف مذہبی سکالرز "عبد الغنی عباد" اور "فواد ابراہيم" سيمينار كے موضوع پر خطاب كریں گے ۔
1028320