اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں کے سربراہوں پر مشتمل کانفرنس كا آغاز

IQNA

اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں کے سربراہوں پر مشتمل کانفرنس كا آغاز

23:54 - June 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2346377
بين الاقوامی گروپ : ١١ جون كو پاكستان كے دارالحكومت "اسلام آباد" میں اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی يونيورسٹيوں كے سربراہوں پر مشتمل کانفرنس كی افتتاحیہ تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ کانفرنس يونين آف اسلامك ورلڈ يونيورسٹيز كی كوششوں اور اسلامی ثقافت و علوم آرگنازيشن ﴿آيسسكو﴾ ، پاكستان كے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی كے تعاون سے منعقد كی جارہی ہے جس کا آغاز وزير اعظم "يوسف رضاگيلانی" اور حكومت کے ديگر عہديداروں كی موجودگی میں کیا گیا ہے ۔
آيسسكو كے ڈائريكٹر جنرل "عبد العزيز عثمان التويجری" نے افتتاحية تقريب كے دوران ہائر ایجو کیشن کی اہمیت اورملک کی تعمیر و ترقی میں اس کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے كہا : اس ادارے نے سائنسی تحقیق كی ترقی میں ہائر ایجوکیشن كے كردار ، شہريوں كی بہتر زندگی اور ملكی اور بين الاقوامی اقتصاد كی ترقی كےبارے میں مكمل آگاہی کے ساتھ اسلامی ممالك کی يونيورسٹيوں میں تعليمی ترقی كے لیے مسلسل منصوبہ بندی كی ہے ۔
1028335
نظرات بینندگان
captcha