ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار ''البيان'' سے نقل كيا ہے ۔ تيونس كے دارالحكومت میں فوجی عدالت نے سابق آمر زين العابدين بن علی كو انقلاب كے دوران لوگوں كے قتل عام اور عوامی املاك كی لوٹ مار كے جرم میں 20 سال قيد كی سزا سنائی ہے ۔
تيونس كے عوام نے معاشی بد حالی اور بےكاری كی وجہ سے تيونسی نوجوان محمد البوعزيزی كی خودكشی كے بعد انقلاب كا آغاز كيا جس كی وجہ سے سابق ڈكٹیڑ بن علی كی حكومت سقوط كر گئی۔
1029541