فرانسوی مسلمانوں كی جانب سے "دارنسی" کی ثقافتی انجمن كے صدر کو برطرف کرنے كا مطالبہ

IQNA

فرانسوی مسلمانوں كی جانب سے "دارنسی" کی ثقافتی انجمن كے صدر کو برطرف کرنے كا مطالبہ

23:57 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346803
بين الاقوامی گروپ : فرانسوی مسلمانوں كے ايك گروپ نے فرانس ک شہر "دارسنی" کی اسلامی ثقافتی انجمن كے صدر "حسن شلقومی" كے نسل پرستانہ رويوں اور صیہونی محافل میں شركت پر احتجاج اور اس كو صدارت سے برطرف كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نور" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے شہر دراسنی كی اسلامی ثقافتی انجمن كے صدر كی جانب سے مقبوضہ فلسطين كے سفر اور صیہونی محافل میں شركت كے بعد فرانس كی اسلامی تنظيموں اور علما نے اس كوانجمن كی صدارت سے ہٹانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
فرانس كی اسلامی تنظيموں اور گروپوں نے ايك مشتركہ بيان میں شلقومی كے نسل پرستانہ اقدامات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی حجاب كے بارے میں انجمن كے صدركے بيانات ، حجاب پرپابندی كی حمايت ، تيونس كے معزول آمر بن علی كی حمايت اسی طرح تيونس میں اسلامی جماعت "النھضہ" كی كاميابی كی مخالفت میں بيان بازی اور ان جيسے ديگر اسلام مخالف اقدامات سے پتہ چلاتا ہے كہ اس شخص كی انجمن كے عہدے سے برطرفی ضروری ہے ۔
1026308
نظرات بینندگان
captcha