اسلام میں دہشت گردی كا كوئی مقام نہیں ہے

IQNA

اسلام میں دہشت گردی كا كوئی مقام نہیں ہے

18:52 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347124
فكر و علم گروپ: ہندوستان كے شہر لكھنو میں علماء كرام اور مفكرين نے دو روزہ سيمينار میں كہا كہ اسلام میں دہشت گردی كی كوئی حيثيت نہیں ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس دو روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمان اور اسلام كی موجودہ مشكلات اور وضعيت كا جائزہ لينا ہے۔ اس سيمينار میں ہندوستان كے علماء كرام جيسے صادق، عارف، نظام الدين، حفظ الرحمن اور شكيل صديقی نے شركت كی۔ واضح رہے كہ یہ سيمينار 12 اور 13 جون كو منعقد ہوا۔
خطباء نے اپنی تقارير میں كہا اسلام كا دشمن، مسلمانوں كو دہشت گرد سمجھتا ہے، ليكن ان كو جاننا چاہئے كہ دہشت گردی كی اس دين میں كوئی حيثيت اور مقام نہیں ہے۔ اسلام مخالف سازشیں، بے گناہ مسلمانوں كو قيد كرنا، اور اسلامی مدارس كی سرگرميوں كے بارے پوچھ گچھ كرنا قابل مذمت ہے۔ اور اگر ہندوستان كی حكومت نے مثبت اقدامات نہیں كئے تو ہندوستان میں بھی بہت جلد ايك تحريك آنے والی ہے۔
اسی طرح حجۃ الاسلام صادق نے آخر میں مسلمانوں كے خلاف دشمنوں كی سازشوں كے بارے كہا مسلمانوں كو چاہئے كہ اپنے امور كی انجام دہی كيلئے خداوند متعال پر بھروسہ ركھیں اور قرآنی تعليمات اور ائمہ اطہار (ع) كی زندگی كے مطابق عمل كریں اور دوسری تعليم كے ساتھ ساتھ دينی تعليم پر بھی توجہ دیں۔
1029875
نظرات بینندگان
captcha