ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے allafrica سے نقل كيا ہے كہ شيخ الازہر احمد الطيب نے كہا اسرائيلی حكومت كا بيت المقدس كے كچھ حصوں پرقبضہ بين الاقوامی قوانين كے مخالف ہے۔انہوں نے تاكيد كی ہے كہ بيت المقدس پر قبضہ تمام بين الاقوامی قوانين كے خلاف ورزی ہے اس علاقے میں سياسی اقتصادی اور ثقافتی معاہدے خلاف قانون ہیں ۔ شيخ احمد الطيب نے كہا پوری دنيا اسرائيل كے غاصبانہ قبضے سے آگاہ ہےاسی طرح بيت المقدس میں غير قانونی یہودی آبادكاری اور بستيوں كی تعمير اور اسلامی آثار كی تخريب كے باوجود ویٹيكن كا صیہونی حكومت كے ساتھ معاہدے كرنا قابل قبول نہیں ہے ۔
انہوں نے كہا فلسطين كے مسلمان اور عسيائی ویٹيكن كے معاہدے سےحيران ہیں اس لیے كہ دونوں صیہونی حكومت كےہاتھوں پريشان ہیں كيونكہ صیہونی حكومت مقبوضہ بيت المقدس میں انسانی حقوق كی شديد خلاف ورزياں كر رہی ہے ۔
1030323