ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ، یہ المپیاڈ فارسی زبان کے تعلیمی کورس کا دوسرا سال مکمل کرنے والے آٹھویں جماعت کے طلباء کے درمیان الفاظ ، گرائمر ، مطلب کا ادراک ، جملہ بندی ،متن ، املاء اور خلاصہ بندی کے جیسے فارسی زبان کے مختلف شعبوں میں منعقد کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس امتحان میں کامیاب ہونے والے ۳۰ طلباء کی قدردانی کی جائے گی اور پہلی پوزیشن لینے والے ١۰ امیداروں کو ایران بھیجا جائے گا ، دوسری پوزیشن لینے والے ١۰ طلباء کو ۲۰۰ ڈالر اور فارسی زبان کے سافٹ وئیرز اور کتابیں دی جائیں گی اسی طرح تیسری پوزیشن والے ١۰ افراد کو بھی ١۳۵ ڈالر اورفارسی زبان کے سافٹ وئیرز کے ساتھ ساتھ کتابوں کا تحفہ دیا جائے گا۔
1030895