ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق میں "اسلامی حكومت آرگنائزیشن" كے نام سے مشہور القاعدہ كی شاخ نے گزشتہ بدھ كو ہونے والے بم دھماكوں كی ذمہ داری قبول كر لی ہے جن كے نتيجے میں كئی افراد شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ القاعدہ نے ان دہشت گردانہ بم دھماكوں كو "بدھ كی مبارک جنگ" قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ بدھ كو عراق كے مختلف شہروں من جملہ ؛ حلہ ،موصل ، كربلا ، كركوك ، ديالی ، صلاح الدين ، انبار ، بغداد اور حومہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماكوں میں امام موسی كاظم ﴿ع﴾ کی زيارت كو جانے والے سينكڑوں زائرين شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔
1031113