ايران كی قرآنی خبررساں ايجسی (ايكنا) نے "elmoudjahid" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے 25 سال سے كم عمر كے نوجوانوں كيلئے منعقد ہوں گے۔ واضح رہے كہ یہ مقابلے الجزائر كے صدر "عبدالعزيز بوتفليقہ"كی زير صدارت منعقد ہوں گے۔
الجزائر كی وزارت مذہبی امور اور اوقاف نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے ہر سال الجزائر كے صدر كی زير صدارت ماہ رمضان كے آخری ايام میں منعقد ہوتے ہیں اور عيد فطر كے موقع پر اختتامیہ تقريب میں برتر افراد میں انعامات تقسيم كئے جاتے ہیں۔ اس اختتامیہ تقريب میں سياسی حكام، اسلامی ممالك كے سفراء اور علماء كرام شركت كرتے ہیں۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ تمام اسلامی ممالك، يورپين اور امريكن قاريوں كو اس مقابلے میں شركت كی دعوت دی گئی ہے۔ ان مقابلوں میں صرف قرائت اور تفسير قرآن كريم كے شعبے منعقد ہوں گے اور 25 سال سے كم عمر كے نوجوان شركت كریں گے۔
1030628