الجزائر ؛ "اسلامی سرزمينوں پر علوم كا سنہری دور" كے عنوان سے نمائش كا ميزبان

IQNA

10:13 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348299

الجزائر ؛ "اسلامی سرزمينوں پر علوم كا سنہری دور" كے عنوان سے نمائش كا ميزبان

بين الاقوامی گروپ : الجزائر میں "تلمسان ؛ ۲۰١١ ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" منصوے كے ضمن میں "اسلامی سرزمينوں پر علوم كا سنہری دور" كے عنوان سے نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «liberte-algerie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تلمسان كے "اندلس" مطالعاتی مركز نے وزارت ثقافت كی مشاركت سے "تلمسان؛ ۲۰١١ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" منصوبے كے اجرا كے لیے اس شہر میں تين نمائشوں كا اہتمام كيا ہے جن میں سے ايك "اسلامی سرزمينوں پرعلوم كا سنہری دور" ہے ۔
اس نمائش كے دوران پينٹنگز ، مختلف تہذيبوں كے آثا ، مسلمانوں كے بعض انكشافات ، دوسری زبان میں استعمال كیے گئے اسلامی الفاظ ، عالم اسلام میں فلكيات، كيمياوی، فزكس جيسے مخلتف علوم ، اور مسلمان سائنسدانوں كے نام ان كے اقوال اور علمی آثار كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كا آغاز ١۴ جون سے تلمسان میں كيا گيا ہے۔
1031080
نظرات بینندگان
captcha