جورجيا كی قومی لائبريری میں ايرانی ادب كے شعبے كا افتتاح

IQNA

جورجيا كی قومی لائبريری میں ايرانی ادب كے شعبے كا افتتاح

10:34 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348362
ثقافت و ہنر گروپ : جورجيا كی قومی لائبريری میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير اور قونصلر جنرل كے ساتھ ساتھ دونوں ممالك كے درميان ثقافتی اور ادبی تعلقات بڑھانے كے خواہشمند حضرات كی موجودگی میں ايرانی ادب كے شعبے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، ايران كے سفير نے افتتاحیہ تقريب كے دوران دونوں ممالك كے درميان مناسب روابط اورلائبريريوں كے اضافہ كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلامی جمہوریہ ايران كی سركاری لائبريری اور دستاويزی ادارہ جورجيا كی قومی لائبريری كے ساتھ تعاون كے لیے آمادہ ہے اور اس سلسلے میں ترقی کے کافی مواقع بھی موجود ہیں ۔
انہوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ جورجیا كی قومی لائبريری میں ايرانی ادب كے شعبے كے افتتاح سے جورجيا كے محققین اور دانشور ايران كے بارے میں معتبر منابع سے براہ راست استفادہ كرسكتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ايران كی تہذيب اور تمدن بالخصوص عصر حاضر میں ايران كی صلاحيتوں كے بارے میں آگاہی حاصل كرسكتے ہیں
1030950
نظرات بینندگان
captcha