اسلامی تحريك "النہضہ" كی طرف سے راجر گارڈی كے انتقال پر اظہار تعزيت

IQNA

23:11 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348956

اسلامی تحريك "النہضہ" كی طرف سے راجر گارڈی كے انتقال پر اظہار تعزيت

بين الاقوامی گروپ: تيونس كی اسلامی تحريك النہضہ كے سربراہ راشد الغنوشی نے بيانیہ جاری كيا ہے كہ فرانس میں مقيم رائٹر اور فلسفہ دان راجر گارڈی كے انتقال پر تمام مسلمانوں كو تعزيت پيش كرتے ہیں۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Lefigaro" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ حزب النہضہ كے سربراہ نے بيان ديا ہے كہ راجر گارڈی موجودہ دور كے بہت بڑے مفكر تھے۔ انہوں نے كہا وہ ايك بہت بڑے معروف اور مشہور مسلمان مفكر تھے، فلسفہ اور اسلامی علوم میں تحقيق اور مطالعہ میں اپنی زندگی صرف كرنے كے بعد بدھ 13 جون كو وفات پاگئے۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ ہم دعا كرتے ہیں كہ خداوند متعال اس مسلمان مفكر پر اپنی رحمتوں كا نزول فرمائے۔
راجر گارڈی يونيورسٹی كے استاد، رائٹر اور فرانسيسی فلسفہ دان تھے ان كی عمر 99 سال تھی۔
ياد رہے كہ گارڈی 1913 میں شہر مارسی میں پيدا ہوئے اور 1963 میں فلسفہ میں ڈاكٹریٹ كيا۔ ابتدا میں كميونزم كا سخت حامی تھا اس بنا پر فرانس كی مركزی كمیٹی كميونزم كے ركن بنے۔ راجر گارڈی نے 1982 میں اسلام قبول كيا اور اپنے نام رجاء كے ساتھ معروف ہوئے۔
1031616
نظرات بینندگان
captcha