ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول میں ايران، جنوبی كوريا، عمان، ويتنام، چين، پاكستان، جاپان، فلسطين، انڈونيشياء اور ہندوستان كے نمائندوں نے شركت كی۔
افتتاحیہ تقريب میں تنزانیہ كے وزير اطلاعات كے مشير آموس ماكالا، مذكورہ ممالك كے سفراء اور ثقافتی سنٹرز كے ڈائريكٹرز نے شركت كی۔
اس فيسٹيول میں ايران كے ثقافتی سنٹر كے نمائندہ نے ايران كی تاريخی اور مذہبی فلم "مُلك سليمان" پيش كی۔
واضح رہے كہ دو سال پہلے ايران اس فيسٹيول كی ميزبانی كرچكا ہے۔
1031790