ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی معارف پر مبنی تعليمات اسلامی كا مجموعہ فن لينڈ كی زبان میں شائع ہوگا۔ اس حوالے سے كام جاری ہے یہ مجموعہ فن لينڈ كے اہل بيت(ع) مركز كی مدد سے مكمل كيا جارہا ہے۔
ياد رہے كہ اس مجموعہ كی دو جلدیں 2011ء میں چھپ چكی ہیں چوتھی پانچویں اور چھٹی جلدیں بھی چھپنے كيلئے تيار ہیں۔ اب حال ہی میں اس مجموعہ كی ساتویں آٹحویں اور نویں جلدیں كا كام اپنے آخری مراحل میں پہنچ گيا ہے۔
یہ جلدیں بھی جلد ہی چھپ كر منظر عام پر آرہی ہیں ياد رہے كہ فن لينڈ كے شيعوں كا اہل بيت مركز پچھلے دس سالوں سے مختلف حوالوں سے سرگرم عمل ہے۔
1031766