ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، فرانس كے نومسلم شيعہ افراد كی انجمن كے صدر نے آج ظہر كے وقت بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے دورے كے دوران ايكنا كے نامہ نگاروں كی سرگرميوں اور اسلامی اخبار كی تياری كے بارے میں آگاہی حاصل كی ہے ۔
ژاك شارٹيا نے ايكناكے مختلف حصوں كے تفصيلی دورے كے بعد ايكنا كے حکام كی جانب سے والہانہ استقبال پر شكریہ ادا كيا اور اسكے بعد ايك مختصر سی نشست میں فرانس میں شيعوں كی سرگرميوں ، درپيش مشكلات اور خدشات كی وضاحت پيش كی ہے ۔
انہوں نے اپنی زندگی كے نشيب و فراز ،ہدايت كے راستے تك پہنچنے ، تشيع قبول كرنے كا مختصر خاكہ پيش كرتےہوئے سال ١۹۷٦ میں قم كے سفر اور مكتب تشيع كی تعليمات سے آشنائی كو مذہب تشيع قبول كرنے كا سبب قرار ديا ہے ۔
1032239