سابق اسرائيلی فوجی كی جانب سے فلسطينی مزاحمتی تنظيم میں شامل ہونے كا اعلام

IQNA

سابق اسرائيلی فوجی كی جانب سے فلسطينی مزاحمتی تنظيم میں شامل ہونے كا اعلام

23:40 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348995
بين الاقوامی گروپ : ایک سابق اسرائیلی فوجی نے اعلان كيا ہے كہ وہ اسرائیل کو چھوڑ كر كرانہ باختری میں فلسطينی پناہ گزينوں كے كيمپ میں زندگی بسر کرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز نیٹورك «Press TV» ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاجكستان سے اسرائيل كی طرف ہجرت كرنے والے ۲۳ سالہ یہودی اينڈرے پشانيچنيكوف نے اعلان كيا ہے كہ وہ بيت اللحم كے قريب "الدہشیہ" كيمپ میں زندگی گزارنے كا ارادہ ركھتا ہے ايسی جگہ جہاں وہ اسرئيلی فوجی كی حيثيت سے تعينات رہ چكا ہے ۔
اس وقت وہ دو ماہ سے يورپ كے سفر پر ہے اور واپسی پر كرانہ باختری میں منتقل ہونے كا خواہشمند ہے ۔
واضح رہے كہ پشانيچينيكوف اس وقت جب اسرائيل فوج میں حاضر سروس تھا ، فلسطينيوں كے حوالے سے تل اويو حكومت كی سياسی پاليسيوں کو کڑی تنقيد کا نشانہ بناتا تھا ۔
1032055
نظرات بینندگان
captcha