شيعہ شناسی كےتقابلی جائزے کے موضوع پر بصائر پروگرام كے نویں اجلاس كا انعقاد

IQNA

شيعہ شناسی كےتقابلی جائزے کے موضوع پر بصائر پروگرام كے نویں اجلاس كا انعقاد

23:40 - June 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2348996
بين الاقوامی گروپ : خصوصی "غدير" ريسرچ وركشاپ ، شيعہ شناسی كے تقابلی جائزے كے موضوع پر بصائر پروگرام كے نویں اجلاس میں يونيورسٹی كے پروفيسر اور شيعہ مفكر "سہيل اسعد" كی ميزبانی كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، "سہيل اسعد" ارجنٹينی نژاد محقق ہیں اور بيروت يونيورسٹی سے شعبہ الہيات میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری لے چكے ہیں، وہ اسلام قبول كرنے سے پہلے "اڈگارروبين" كے نام سے پہچانے جاتے تھے جبكہ اب وہ ايك ممتاز ترين شيعہ مبلغ ہیں جنہوں نے اب تك ۲۰۰ سو سے زائد اسلامی اداروں كی بنياد ركھی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق وہ اب تك ۳۰ ممالك كی ۸۰ يونيورسٹيوں میں خطاب كر چكے ہیں اور اپنی مذہبی سرگرميوں كے ذريعے دنيابھر كے١۰ ہزار سے زائد افراد کے مذہب تشيع قبول كرنے كا باعث بن چكے ہیں ۔
1032156
نظرات بینندگان
captcha