ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ مصری انتخابات میں اخوان المسلمين كی ممكنہ كاميابی كو ديكھتے ہوئے اسرائيلی وزير اعظم كے معاون نے اسرائيلی كابينہ سے كہا ہے كہ اسرائيل كو مصر كے ساتھ تعلقات كا جائزہ لينا چاہئے۔
ياد رہے كہ ان دنوں اسرائيلی میڈيا مصری انتخابات كو خاص اہميت دے رہا ہے۔ اسرائيلی سياسی مبصرين اخوان المسلمين كی كاميابی سے پريشان نظر آتے ہیں، كيونكہ اخوان المسلمين كے صدارتی نامزد نے اپنے بيان میں اسرائيل كو اپنا دشمن قرار ديا ہے۔
1031710