بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقع پر ائمہ اطہار''ع'' سے منسوب قرآن كے خطی نسخوں كی نمائش

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقع پر ائمہ اطہار''ع'' سے منسوب قرآن كے خطی نسخوں كی نمائش

23:10 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350151
بين الاقوامی گروپ: انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقع پر منعقدہ نمائش می ائمہ اطہار '' ع'' سے منسوب قرآن كريم كے خطی نسخوں كو پيش كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق چھ قرآن كريم كے خطی نسخے امام علی ''ع'' امام حسن ''ع'' امام حسين ''ع'' امام سجاد ''ع'' اور امام موسی كاظم ''ع'' كے مبارك ہاتھوں سے لكھے گئے ہیں یہ قرآن كريم كے خطی نسخے انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقع پر ميلاد ٹاور میں منعقدہ نمائش میں ناظرين كے لئے ركھے گئے ہیں۔ قرآن كريم كے دوسرے دو خطی نسخے ائمہ اطہار ''ع'' سے منسوب ہیں ۔ ليكن یہ معلوم نہیں كہ كونسے امام كے ہاتھ سے لكھے گئے ہیں۔ یہ خطی نسخے خط كوفی میں اور ہرن كی كھال پر لكھے گئےاور نمائش میں آستان قدس رضوی كے سٹال پر موجود ہیں۔ 1032889
نظرات بینندگان
captcha