ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے ايرانی باشندوں كو پھانسی دينے پر سعودی حكومت كی مذمت

IQNA

7:02 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350271

ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے ايرانی باشندوں كو پھانسی دينے پر سعودی حكومت كی مذمت

بين الاقوامی گروپ : ايمنسٹی انٹرنيشنل نے سعودی عرب کی جانب سے دمام میں ٦ ايرانی باشندوں كو بغير كسی قانونی چارہ جوئی كے پھانسی ديئے جانے کی شديد مذمت کی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "پريس ٹی وی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے التغيير نيوز چينل نے اعلان كيا ہے كہ١٦ جون كو ۸ ايرانی ملاحوں كو سعودی عرب كی وزارت داخلے كے حكم سے پھانسی دے گئی ہے ۔
ايمنسٹی انٹريشنل كے شعبہ مشرقی وسطی اور شمالی افريقا كے ڈپٹی جنرل نے اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب میں غير ملكيوں كو نسلی امتياز كی بنا پر پھانسی دی جاتی ہے جس كی شرح میں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی عرب نے ان ايرانيوں ٦ سال پہلے بين الاقوامی پانيوں میں سعودی سواحل سے ۷۰ ميل كے فاصلے پر منشيات ركھنے كے جرم میں گرفتار كر ليا تھا ۔
1033492
نظرات بینندگان
captcha