فلسطينی عوامی مقاومت كا بيت المقدس كی حمايت كا مطالبہ

IQNA

فلسطينی عوامی مقاومت كا بيت المقدس كی حمايت كا مطالبہ

9:29 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350399
بين الاقوامی گروپ: شب معراج كے موقع پر فلسطينی عوامی مقاومت نے پيغمبر اسلام كے مسجد الحرام سے مسجد الاقصی كے رات كے سفركی عظمت بيان كرتے ہوئے بيت المقدس كے فلسطينی عوام كی جدوجہد اور اس اسلامی مقدس شہر كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Palestine Info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی عوامی مقاومت نے مطالبہ كيا ہے كہ بيت المقدس كے عوام نے چاليس سال پہلے صیہونی ظلم و ستم كے خلاف جدوجہد شروع كی اور اب بيت المقدس كی یہودی سازی كی كوشش كے سامنے كھڑے ہیں ان كی حمايت كی جائے۔
شب معراج كےموقع پر مناسب ہے كہ آج رات صیہونی حكومت كی ظؒم و ستم كی داستان كو بيان كيا جائے كہ انہوں نے كيسے مسلمانوں كے قبلہ اول پر قبضہ كيا اور بيت المقدس كے مسلمانوں كو ان كے گھروں سے نكالا او اب بيت المقدس كی یہودی سازی میں مصروف ہیں اور اسلامی مقدسات كو تباہ كررہے ہیں۔ اور بيت المقدس میں یہودی آباد كاری ہو رہی ہے انہوں نے عالمی برادری اور مسلم امہ سے بيت المقدس كی رہائی كيلئے كوششوں كا مطالبہ كيا ہے۔

1032290
نظرات بینندگان
captcha