مسلم طلباء نے ٹورنٹو كی يونيورسٹيز میں علماء كی ضرورت كا مطالبہ كر ديا

IQNA

9:33 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350415

مسلم طلباء نے ٹورنٹو كی يونيورسٹيز میں علماء كی ضرورت كا مطالبہ كر ديا

بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كے شہر ٹورنٹو كی يونيورسٹيز میں مسلم طلباء كيلئے پيش آنے والی متعدد مشكلات كی وجہ سے طلباء نے يونيورسٹيز میں ايك عالم دين كو لانے كيلئے مالی فنڈ كی جمع آوری شروع كردی ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "On Islam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس فنڈ كے ايك ذمہ دار "روكايا اہداب" نے كہا ٹورنٹو كے اكثر مسلمان جوان اپنے شرعی احكام كے جوابات كيلئے مشكلات كا شكار ہیں معمر لوگ اپنے شرعی مسائل كيلئے مساجد كی طرف جاتے ہیں ليكن جوان اور نوجوان مساجد كی طرف نہیں جاتے ان مشكلات كا احساس كرتے ہوئے ہم كوشش كررہے ہیں كہ ايك مركز بنايا جائے جس میں ايك عالم دين كی موجودگی میں جوان اور نوجوان طلبا اپنے شرعی مسائل اور ان كا حل آسانی سے معلوم كرسكیں، گيارہ ستمبر كے واقعہ كے بعد يورپ كے مسلمان شديد دباو كا شكار ہیں۔

1031795
نظرات بینندگان
captcha