يمنی ریڈيو سے رمضان المبارك میں خصوصی قرٲت قرآن كريم مقابلوں كی نشريات

IQNA

يمنی ریڈيو سے رمضان المبارك میں خصوصی قرٲت قرآن كريم مقابلوں كی نشريات

11:31 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2350565
بين الاقوامی گروپ : اس سال (1433) رمضان المبارك میں يمن كے ریڈيواسٹيشن "سيئون" سے "ورتل القرآن"﴿اور قرآن كی تلاوت كرو﴾ نامی خصوصی قرٲت قرآن كريم مقابلے نشر كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ felixnews ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۸ جون كو يمن كے صوبے "حضرموت" میں فعال قرآنی تعليم كے خيراتی اداے نے سيئون ریڈيو كے ڈائريكٹر جنرل "احمد محفوظ بن زيدان" كے زير نگرانی منعقد ہونے والے اجلاس كے دوران ہر سال رمضان میں مذكورہ ریڈيو اسٹيشن سے نشر ہونے والے ورتل القرآن نامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا جائزہ ليا ہے ۔
اس نشست كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اور اس كے بعد مذكورہ ادارے كے سيكرٹری جنرل "عمر عوض مزروع" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ادارے كی جانب سے "ورتل القرآن" نامی مقابلے بچھلے ١۷ سال سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
1033163
نظرات بینندگان
captcha