ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ felixnews ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۸ جون كو يمن كے صوبے "حضرموت" میں فعال قرآنی تعليم كے خيراتی اداے نے سيئون ریڈيو كے ڈائريكٹر جنرل "احمد محفوظ بن زيدان" كے زير نگرانی منعقد ہونے والے اجلاس كے دوران ہر سال رمضان میں مذكورہ ریڈيو اسٹيشن سے نشر ہونے والے ورتل القرآن نامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا جائزہ ليا ہے ۔
اس نشست كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اور اس كے بعد مذكورہ ادارے كے سيكرٹری جنرل "عمر عوض مزروع" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ادارے كی جانب سے "ورتل القرآن" نامی مقابلے بچھلے ١۷ سال سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
1033163