انتيسویں بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے فرانسوی قاری "اوكباجنان" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : اگرچہ كہ دنيا بھر كے ممالك میں جوان اور نوجوان طبقے دنيا كی سياسی اور ثقافتی خبروں سے باخبر ہیں اور ليبيا ، مصر ، تيونس اور بحرين میں رنما ہونے والے تاريخی واقعات سے بھی آشنائی ركھتے ہیں ليكن مفہوم "اسلامی بيداری" سے ان كی آگاہی ناكافی ہے لہذا یہ جوان ان مہم ترين واقعات كا تجزیہ بھی سياسی نقطہ نظر سے كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ مقابلے ايك سنہری موقع ہیں كہ اسلامی جمہوریہ ايران دنيا بھر میں اسلامی بيداری كے سرچشمہ كےعنوان سے مقابلے میں شريك اميدواروں كو اسلامی بيداری كے مختلف پہلؤوں سے آشنا كرے اور استبداد كے خلاف خطے كے عوامی قيام كے بارے میں قاريوں اور حفاظ قرآن كو آگاہی فراہم كرتے ہوئے ان كو اپنے اپنے ممالك میں اسلامی تعليمات كی ترويج اور تبليغ كے لیے آمادہ كرے ۔
1033074